حیدرآباد۔29ستمبر (اعتماد نیوز)آندھراپردیش میں عالمی سطح کی زرعی
یونیورسٹی قائم کرنے مرکزی حکومت نے آج اعلان کیا ۔ مرکزی حکومت نے کہا کہ
وہ اس یونیورسٹی کے قیام کے لئے
200کروڑ روپئے منظور کریگی ۔ اسکے علاوہ
ضلع نیلور میں وسیع و عریض تحقیقاتی ادارہ ‘ ضلع مشرقی گوداوری کے کاکی
ناڑہ میں آکوا یونیورسٹی کے قیام کا بھی مرکزی حکومت نے آج اعلان کیا۔